نواز شریف پر چاہے کسی کا بھی ہاتھ ہو، انہیں وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، منظور وسان
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر چاہے کسی کا بھی ہاتھ ہو، ہم انہیں وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے
ڈان نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں اور پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن وقت پر چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی اتحاد کی بات کی جاتی ہیں تو مجھے ہنسی آجاتی ہے، دعا ہے کہ الیکشن خیریت سے ہوں اور سب کو حصہ لینے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہو گا، بہت کچھ ہونے والا ہے اور عام انتخابات میں جیت ہماری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) قائد نواز شریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو، وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔