• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

صبور علی اور عاطف اسلم کا پہلا رومانوی گانا ’زندگی‘ مقبول

شائع December 30, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کے پہلے رومانوی گانے ’زندگی‘ کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی۔

دونوں فنکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے، صبور علی سے قبل عاطف اسلم ان کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی کے ہمراہ بھی رومانوی گانا ’رفتہ رفتہ‘ ریلیز کر چکے ہیں۔

عاطف اسلم اور سجل علی کے گانے کو جون 2021 میں جاری کیا گیا تھا، اب صبور علی کے ساتھ ان کا گانا ’زندگی‘ ریلیز کردیا گیا۔

عاطف اسلم کا گانا صوفی اسکور کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے، مذکورہ پروڈکشن کے تحت ہی گلوکار چند سال سے گانا جاری کرتے آ رہے ہیں۔

گانے کو لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے نام کیا گیا ہے کیوں کہ گانے کے کچھ بول ان کے گانوں سے بھی لیے گئے ہیں۔

گانے میں صبور علی کو رومانوی انداز میں وائلن بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں اور عاطف اسلم کو رومانوی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

گانا ریلیز ہوتے ہی اس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کی جوڑی کو بھی سراہا۔

گانے کو محض چند گھنٹوں میں ہی 30 لاکھ بار دیکھا گیا تھا جب کہ گانا یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025