• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سندھ: منظور وسان کے پی ایس 31 سے کاغذات نامزدگی منظور

شائع December 30, 2023
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان— فائل فوٹو: ڈان
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان— فائل فوٹو: ڈان

پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر منظور وسان کے سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 31 کنگری سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق منظور وسان نے گمبٹ ریٹرننگ افسر (آر او) کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فارم تو 3 جگہ سے بھروائے ہیں اب پارٹی جہاں سے ٹکٹ دے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گا، میری خواہش ہے این اے 202 سے الیکشن جیت کر بلاول بھٹو صاحب کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے، مخالف جب اتحاد کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے، مچھ جیل سمیت کوئٹہ، ملتان اور سکھر کی بہت سی جیلوں سے ہو کر آیا ہوں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024