پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مسائل کے ساتھ حل بھی بتا رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

میئر کراچی مرتضی وہاب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مسائل کے ساتھ حل بھی بتا رہی ہے، باقی تمام جماعتیں وعدے کررہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے گھروں اور نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن وہ صرف دعویٰ تھا، بلاول بھٹو نے 30 گھر بنانے کی بات کی آپ کو گھر بنتے دکھائی دیں گے، ہم گھر بھی بنارہے ہیں اور پیسے بھی دے رہے ہیں تاکہ تعمیرات ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن چند ہفتے دور ہے، ہر سیاسی جماعت عوام سے وعدے کررہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی سیاسی جماعت مسائل کے ساتھ حل بتارہی ہے تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 27دسمبرکو اپنے منشورکا اعلان کیا، بلاول بھٹو نے صرف ماضی کی نہیں مستقبل کی بات بھی کی، کئی سیاسی جماعتیں ابھی تک منشورکے لئے سوچ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025