امریکا: کیلیفورنیا میں طوفان، سرفرز بڑی لہروں سے مقابلے کیلئے تیار

شائع December 30, 2023
نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے انتہائی خطرناک حالات سے خبردار کیا ہے۔ فوٹو: بی بی سی
نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے انتہائی خطرناک حالات سے خبردار کیا ہے۔ فوٹو: بی بی سی

امریکا کے مغربی ساحل پر برسوں میں دیکھے جانے والے سب سے بڑے طوفان سے ٹکرانے کے لیے دنیا کے بہترین بڑی لہروں کے سرفرز کیلیفورنیا آرہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل، فرانس اور پرتگال کے سرفرز پانی کی بڑی لہروں پر سوار ہونے کے لیے سان فرانسسکو کے جنوب میں ماویرکس بیچ ہر پہنچے ہیں، بڑی لہروں سے لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد حکام نے تماشائیوں کو ساحل سے دور رہنے کی تنبیہ بھی جاری کی ہے۔

ماوریکس سرف ایوارڈز مقابلہ چلانے والے کرس کیویلیئر نے جمعے کو بی بی سی نیوز کو بتایا کہ اس مقام پر سرفنگ کرنے کے لیے اس ہفتے پوری دنیا سے لوگ پروازوں کے ذریعے جا رہے ہیں، پیشہ ور سرفرز ،بالخصوص وہ جو ماویرکس پر سرف کرتے ہیں، وہ بڑے لہروں کے سرفرز ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ بڑی لہروں پر سوار ہونے کے لیے پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں۔

کائی لینی، اینڈریو کاٹن، اور لوکاس چمبو جیسے مشہور سرفرز نے حال ہی میں ماوریکس میں حصہ لیا، ان میں سے کچھ ماوریک ایوارڈ کی پیشکش پر انعامی رقم جیتنے کے لیے کوشاں ہیں، اس سرف کو فلمانے کا مطلب ہے کہ وہ ابھی تک غیر اعلانیہ 2024 انعامی پول کے لیے ڈیجیٹل مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب موسمی پیشن گوئی کرنے والوں نے سانتا کروز کے وینٹورا میں ایک بڑی لہر کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے گرنے اور ایک ہوٹل میں پانی چلے جانے کے بعد مزید خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے، نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے انتہائی خطرناک حالات سے خبردار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طاقتور لہروں اور جان لیوا کرنٹ سے سمندر میں ڈوبنے اور ساحلی ڈھانچے کو غیر معمولی نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے، کرنٹ کی وجہ سے سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025