• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

’انسانی اسمگلنگ کا شبہ‘، بھارتی پولیس کی فرانس سے واپس بھیجے گئے 20 مسافروں سے پوچھ گچھ

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

گجرات پولیس نے فرانس سے واپس بھیجے گئے 20 مسافروں سے پوچھ گچھ شروع کرلی۔

23 دسمبر کو 276 سے زائد بھارتی مسافروں کو امریکا کے شہر نکاراگوا لے جانے والے طیارے کو ’انسانی اسمگلنگ کے شبے‘ میں فرانس کے ایئر پورٹ پر روک لیا تھا۔

4 روز تک روکے گئے رومانین چارٹر طیارہ 27 دسمبر کو واپس بھارت کے ممبئی ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

ممبئی کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ان مسافروں میں کم از کم 60 گجرات سے تعلق رکھتے تھے، جو پہلے ہی اپنے متعلقہ آبائی مقامات پر پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مسافروں نے امریکا یا کینیڈا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے کے لیے وسطی امریکا کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا یا نہیں۔

پولیس افسر کاکہنا تھا کہ مسافروں سے پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ سیاحتی سفر کے لیے امریکا جارہے تھے، ہم مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ سیاحتی سفر کے پیچھے ایجنٹ کون تھا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے 60 افراد میں سے تقریباً 20 افراد سے ایجنسی پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ انہوں نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، تاہم کوئی بھی حقائق کو ظاہر نہیں کر رہا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ وہاں سیاح کے طور پر گئے تھے۔‘

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025