• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ ریپ کا جرم ثابت

شائع December 30, 2023 اپ ڈیٹ January 10, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریپ الزامات کیس کی سماعت ایک ہفتے تک جاری تھی، گزشتہ روز کٹھمنڈو کی مقامی عدالت میں کیس کی آخری سماعت ہوئی جس میں کرکٹر پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔

آئندہ سماعت میں 23 سالہ کرکٹر کو سزا سنائی جائے گی، کرکٹر فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لمی چانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

بعدازاں 12 جنوری 2023کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

ریپ الزامات کے باوجود فروری 2023 میں سندیپ لامیچانے کو انٹرنیشنل سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سندیپ لیمی چین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) بھی کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024