• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں جاری، 238 کلو منشیات برآمد

شائع December 30, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 238 کلو منشیات برآمد کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ شاہراہِ فیصل میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 4.3 کلو آئس برآمد کی جبکہ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 120 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

مزید بتایا کہ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے چمن کے قریب روغنی روڈ سے 111.6 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق مری روڈ راولپنڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (29 دسمبر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 7 کارروائیوں میں 209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے قبل 28 دسمبر کو اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسی طرح 26 دسمبر کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں ایک ٹن 903 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024