• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

دھونی کی شائق کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل

شائع December 29, 2023
مہندرا سنگھ دھونی نے بھارتی فین کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
مہندرا سنگھ دھونی نے بھارتی فین کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی اپنے جارحانہ کھیل اور عمدہ انداز قیادت کے ساتھ ساتھ دوستانہ انداز کی وجہ سے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود پاکستان کے خلاف میچوں میں انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گھلتے ملتے اور مشورے دیتا بھی دیکھا گیا ہے جس پر ہمیشہ انہیں بہت سراہا گیا۔

دونوں ملکوں میں کشیدہ تعلقات کے سبب بھارتی ٹیم نے ڈیڑھ دہائی سے زائد گزرنے کے باوجود پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور آخری مرتبہ جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو دھونی بھی بھارتی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کا دورہ کیے 15سال سے زائد گزرنے کے باوجود دھونی اب تک پاکستانی کھانوں کا ذائقہ نہیں بھولے اور اس بات کا انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں برملا اظہار بھی کیا۔

سابق بھارتی کپتان کی ان دنوں انٹریٹ پر ایک ویڈیو وائر ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک فین کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دھونی اپنے فین کو کہتے ہیں کہ آپ کو ایک مرتبہ پاکستان جا کر وہاں کا کھانا ضرور کھانا چاہیے۔

اس ویڈیو کی جانچ تو نہیں کی جا سکی لیکن مذکورہ ویڈیو میں وہی فین دھونی کو الٹا جواب دیتے ہیں کہ آپ مشورہ دیں گے تو بھی پاکستان نہیں جاؤں گا، مجھے کھانے کھانا پسند ہے لیکن وہاں نہیں جاؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024