• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

شائع December 29, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کو 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں ٹرائل کے لیے بھارت کے حوالے کیا جائے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ترجمان ارندم باغچی نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست حکومت پاکستان کو بھیج دی ہے۔‘

جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’یہ سوال قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ پر مبنی ہے اور ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔‘

سخت گیر عالم دین حافظ سعید پر امریکا اور بھارت 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے، یہ 2000 کی دہائی سے پاکستان میں ایک معروف شخصیت ہیں۔

اگرچہ ان کی میڈیا میں موجودگی برسوں کے دوران کم ہوتی گئی ہے، لیکن گزشتہ دہائی میں حافظ سعید کو ان کی تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور اس کے فلاحی ونگ جماعت الدعوۃ کے خلاف عالمی دباؤ بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024