• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

لگتا ہے جلد شادی کرلوں گی، حریم فاروق

شائع December 29, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ جلد شادی کرلیں گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے شادی کے لیے مخصوص وقت یا تاریخ دینے سے گزیر کیا۔

حریم فاروق ماضی میں بھی مبہم انداز میں اپنی شادی سے متعلق باتیں کرتی رہی ہیں، کچھ عرصہ قبل انہوں نے کہا تھا کہ جیسے ہی وہ کچھ وقت کے لیے اسکرین سے دور ہوئیں تو لوگوں نے سمجھا کہ شاید انہوں نے شادی کرلی۔

حال ہی میں حریم فاروق نے سما ٹی وی کے کامیڈی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، ڈراموں اور فلموں سمیت شادی کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کرکٹ پر مبنی ڈرامے 22 قدم کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی تھیں، کیوں کہ انہیں ہر وقت ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں ان سے شوٹنگ کے وقت کرکٹ کے حوالے سے غلطیاں نہ ہوجائیں۔

ان کے مطابق چوں کہ پاکستان میں ہر کسی کو کرکٹ سے محبت ہے اور ہر کوئی کرکٹ میں بہت زیادہ معلومات رکھتا ہے، اس لیے انہیں ڈر تھا کہ ان کی چھوٹی غلطی بھی ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

پروگرام کے دوران شادی سے متعلق سوال پر حریم فاروق نے کہا کہ اگرچہ وہ شادی کے لیے وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ شاید اب وہ جلد شادی کرلیں گی۔

انہوں نے اپنے ہونے والے شریک سفر کے لیے خوبیوں کی شرط بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ رحم دل، سچے اور دل کے صاف شخص سے شادی کریں گی۔

حریم فاروق سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایسا کوئی شخص پسند کرلیا ہے جو ان کا شریک سفر بنے تو انہوں نے اس پر کوئی واضح جواب نہیں دیا اور بات کو گھما گئیں۔

تاہم اداکارہ نے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ شاید وہ جلد ہی شادی کرلیں گی لیکن ان کی شادی کب ہوگی اس حوالے سے وہ واضح طور پر کچھ نہیں کہ سکتیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025