• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس مکمل طور پر تیار ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

شائع December 29, 2023
آئی جی خیبرپختوخوا—فائل فوٹو
آئی جی خیبرپختوخوا—فائل فوٹو

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس مکمل طور پر تیار ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے بعض اضلاع میں چلینجز ہیں، باقی تمام اضلاع میں امن قائم ہے۔

اختر حیات گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس مکمل طور پر تیار ہے، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعٰیل خان میں پولیس الرٹ ہے اور آپریشنز بھی جاری ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے، سیاح بلا خوف آسکتے ہیں، مینگورہ شہر میں سیفٹی کیمرے نصب کرنے سے جرائم میں کمی آئےگی۔

خیبرپختونخوا پولیس کی سال2023 میں کاکردگی کی رپورٹ جاری

اختر حیات نے بتایا کہ رواں سال 917 دہشت گردوں کو گرفتار اور 300 شدت پسندوں کو مارا گیا، پولیس لائنز پشاور حملے سمیت دہشت گردی کے تمام کیسز ٹریس کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ رواں سال دہشت گردی کے 15 واقعات میں سے 10میں افغان دہشت گرد ملوث تھے۔

اختر حیات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں پڑوسی ملک سے دہشتگردوں کو جدید اسلحہ تک رسائی ہوئی، پولیس جدید ٹیکنالوجی سے شدت پسندوں کا مقابلہ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 2023 میں پولیس پر 137 حملوں کو ناکام بنایا گیا، بھتہ خوری میں استعمال کی جانے والی افغان موبائل سمزکو ٹریس کرنا مشکل ہے۔

اختر حیات نے بتایا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیز نے مل کر کام کیا، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے کمانڈ کنٹرول سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سال 2023 میں ایک لاکھ 93 ہزار 370مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، پولیس جوانوں کے خاندان کے افراد کی فلاح و بہبو کی پالیسی متعا رف کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس بہبود پالیسی کے تحت 77 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کیے، اچھے افسروں کی حوصلہ افزائی کی اور 20 ہزار سے زائد افسر و اہلکاروں کو سزائیں بھی دیں، خیبر پختونخوا پولیس نے سال 2023 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024