• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پی پی 171 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

شائع December 29, 2023
درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔— فائل فوٹو: اے پی پی
درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔— فائل فوٹو: اے پی پی

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیا، درخواست گزار نے کہا ہے کہ حماد اظہر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی اصلی نہیں ہیں، درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024