• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو، وہاں معاشی استحام نہیں آتا، شہباز شریف

شائع December 29, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی—فوٹو:ڈان نیوز
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو، وہاں معاشی استحام نہیں آتا۔

کراچی میں حلقہ این اے 242 کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدترین دھاندلی کی گئی،آرٹی ایس بٹھایا گیا، جعلی ووٹوں اور دھاندلی سے مجھے ہرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے ہر جکہ ہمارے لیے محبت کے پھول نچھاور کیے، 16 پارٹیوں پر مشتمل حکومت چلائی، پچھلی حکومت کو کامیابی کے ساتھ چلایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو،وہاں معاشی استحام نہیں آتا۔

تقریب سے خطاب کےدوران کاکنوں کی سرگرشیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاموشی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبےکے لیے بجٹ میں رقم مختص کی، ہمارے پاس جو کچھ تھا، دکھی انسانیت کے لیے دیا، پنجاب میں غریبوں کے لیے ادویات مفت کردی تھیں، ہم نے 16 ماہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگلی حکومت ہماری بنی تو کراچی میں ٹریفک مسائل کا مسئلہ حل کردیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024