• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

حارث رؤف کو بی بی ایل کے بجائے ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

شائع December 29, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے بجائے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلنا چاہیے۔

میلبرن میں شاہد آفریدی نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں حارث کو بی بی ایل کے بجائے آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’حارث روف کے پاس جیسا پیس ہے، ان حالات میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا اور پرتھ اور یہاں آسٹریلیا کی تیار کردہ پچز میں کھیل کر اسے یقیناً مزا آئے گا۔‘

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جنوری میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

وائٹ بال کے ماہر حارث رؤف، جنہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک ٹیسٹ اور 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا اور اس کے بجائے انہوں نے بی بی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ سے زیادہ فرنچائز کرکٹ میں کھیلنے سے کمانے کا موقع ملتا ہے، اس لیے قومی کرکٹرز آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونک ہانڈین یمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ان پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو رواں ماہ کے شروع میں بی بی ایل میں محدود شرکت کی اجازت دی تھی، جس میں 30 سالہ کرکٹر نے 4 میچ کھیلے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025