• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وہ شوبز شخصیات جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں

شائع December 29, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سال 2023 ختم ہونے میں بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں، نیا سال 2024 شروع ہونے سے چند دن قبل ہی بعض اداکاروں نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

ہم یہاں ان پاکستانی شوبز شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں، جنہوں نے سال 2023 میں شادیاں کرکے نئی زندگی شروع کی۔

فراہم کردہ فہرست میں بعض شخصیات ایسی ہیں، جنہوں نے دوسری یا تیسری شادی بھی کی ہے۔

حرا خان اور ارسلان خان

13 فروری 2023 کو ابھرتی ہوئی اداکار جوڑی ارسلان خان اور حرا خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اشنا شاہ

اداکارہ اُشنا شاہ نے 27 فروری کو معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج سے شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کومل رضوی

گلوکارہ، اداکارہ و میزبان کومل رضوی نے عید الفطر کے موقع پر 23 اپریل کو پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخص سے دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

مدیحہ امام

پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام 5 مئی کو فلم ساز موجی بصر سے شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عنزیلہ عباسی

5 اگست کو مقبول اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم خان سے 2 اکتوبر 2023 کو شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کرن اشفاق

اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق نے4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔

ان کی پہلی شادی اداکار عمران اشرف کے ساتھ ہوئی تھی، بعدازاں اکتوبر 2022 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ایمن سلیم

اداکاری سے کنارہ کشی کرنے کے بعد واپس شوبز میں آنے والی ایمن سلیم نے سال 2023 کے اختتام سے قبل 22 دسمبر کو نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ایوا بی

فروری 2022 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کے ایک ماہ بعد 30 جنوری کو شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ارسلان فیصل

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی سال کے اختتام میں 27 دسمبر کو شادی کرلی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024