• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی

شائع December 29, 2023
فائل فوٹو: ڈی ڈبلیو
فائل فوٹو: ڈی ڈبلیو

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام تخریب کاروں کے موساد کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے مقصد کے ساتھ موساد کو ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا، اس گروپ کے ارکان کی جانب سے تخریب کار کارروائیاں صوبہ آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے علاقوں میں کی گئیں۔

ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھانسی شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کے بعد ہوئی ہیں۔

ایرانی کمانڈر رضا موسوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024