• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Election 2024

مسائل میں گھرے بہاول پور کے عوام سیاسی رہنماؤں سے مایوس

شائع December 29, 2023

پانی، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسے بنیادی مسائل میں گھرے بہاول پور کے عوام سیاسی رہنماؤں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

42 لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع بہاول پور کی چھ تحصیلوں میں قومی کی پانچ اور پنجاب اسمبلی کی دس نشستیں آتی ہیں۔ ماضی میں بطور ریاست علم وآگہی کامرکزسمجھا جانے والا بہاولپور آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔

مہنگائی، بیروزگاری، پانی کی قلت، خراب سیوریج نظام اورصحت وصفائی کے ناقص نظام نے بہاولپور کے عوام کو سیاسی رہنماؤں سے مایوس کردیا ہے۔ علیحدہ صوبے کا وعدہ پورا نہ ہونے پربھی بہاولپور کے عوام ناراض ہیں۔

انتشار کاشکار سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کا کوئی رہنما بہاولپورمیں گراؤنڈ پرنظر نہیں آرہا، البتہ مسلم لیگ نون کی قیادت کا وعدہ ہے کہ اس بار موقع ملنے پرعوام کے تمام شکوے شکایتیں دور کردی جائیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک اقبال چنڑ انتخابات میں جیت کے حوالے سے پرامید ہیں، انہوں نے تعلیم کو اپنی جماعت کی ترجیح قرار دیا ہے۔

انتخابات میں سرپرائز کی آس پر جماعت اسلامی کےرہنما الگ صوبے سمیت بہاولپور کی محرومیاں دور کرنے کا وعدہ کررہے ہیں۔

انتخابی صف بندیوں سے قبل بڑی جماعتوں کے رہنما براہ راست عوام کے ساتھ رابطوں سے کترارہے ہیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے ساتھ ہی امیدوار لاؤلشکر کے ساتھ میدان میں اتر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024