• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

شائع December 29, 2023
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں جیت کی تاریخ رقم نہ کرسکی اور بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اسے دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میلبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 79 رنز سے شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فتح کے ساتھ ہی کینگروز نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان آسٹریلوی سرزمین پر مسلسل سولہواں ٹیسٹ میچ ہار ی ہے جب کہ اسے مسلسل چھٹے کلین سوئپ سے بچنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ میں لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان 25 رنز پر ہوا، جب عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔

امام الحق اس بار بھی ناکام رہے اور صرف 12 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا، جس کے بعد شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن 60 رنز پر پیٹ کیومنز کو وکٹ دے بیٹھے۔

بابراعظم 41 رنز پر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل 55 گیندوں پر 24 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے۔

محمد رضوان 35 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، عامر جمال، شاہین شاہ اور میر حمزہ اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیوں کپتان پیٹ کمنز نے میچ میں 10 شاہینوں کا شکار کیا، انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں 5،5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز

قبل ازیں گزشتہ روز (28 دسمبر کو) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے دوران میچ کے ابتدائی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

مچل مارش سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز پر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری مکمل کرلی جس کے بعد وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، کینگروز کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز بنا سکی تھی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے۔

بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5 اور نیتھن لائن نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میلبرن ٹیسٹ میں پہلی اننگز

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی پیسرز چھائے رہے اور فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

عامر جمال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، ایک کھلاڑی کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔

3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024