• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سلمان خان پہلے مرد ہیں جس پر فدا تھی، حمائمہ ملک

شائع December 28, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان وہ پہلے مرد تھے، جس پر وہ فدا تھیں۔

حمائمہ ملک نے سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ان کی اداکاری دیکھ دیکھ کر ہی اداکارہ بنیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈز پر مبنی تصاویر خریدتی اور دیکھتی تھیں اور یہ کہ سلمان خان کی اداکاری کو دیکھ ہی ان میں اداکارہ بننے کی خواہش پیدا ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ سلمان خان کی فلمیں دیکھنے کے بعد ہی انہیں فلموں سے لگاؤ ہوا اور ان کے لیے بولی وڈ اداکار دنیا کے سب سے خوبصورت اور ہینڈسم مرد رہے ہیں۔

حمائمہ ملک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سلمان خان ان کا پہلا کرش رہے ہیں۔

اداکارہ نے بولی وڈ اداکار کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی اور ان کی پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے سلمان خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بعض صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کیے کہ سلمان خان پھر بھی حمائمہ ملک کو انسٹاگرام پر ریپلائی نہیں کریں گے۔

حمائمہ ملک کی طرح حرا مانی نے بھی سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ فوٹوشاپ کے ذریعے ایڈٹ کردہ تصویر شیئر کرکے انہیں مبارک باد پیش کی تھی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024