• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

میلبرن ٹیسٹ میں حسن علی کی تماشائیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

شائع December 28, 2023
حسن علی کے ہمراہ تماشائیوں نے بھی ڈانس کیا— فوٹو: اسکرین شاٹ/ کرکٹ آسٹریلیا
حسن علی کے ہمراہ تماشائیوں نے بھی ڈانس کیا— فوٹو: اسکرین شاٹ/ کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اپنے ڈانس اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے میدان کے اندر اور باہر دونوں ہی شہرت رکھتے ہیں اور ان کی میلبرن میں تماشائیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے جسے مجموعی طور پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے کہ اس موقع پر باؤنڈری پر دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ عوام کو محظوظ کرنے کے لیے مشہور حسن علی نے باؤنڈری پر ورزش شروع کی اور عقب میں موجود تماشائیوں نے بھی ان کی نقل اتارنی شروع کردی۔

پھر کچھ دیر بعد انہوں نے باؤنڈری پر ڈانس شروع کردیا اور اس موقع پر بھی تماشائی پیچھے نہ رہے اور ان کے ساتھ مل کر ڈانس کیا۔

اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی بہت محظوظ ہوئے جبکہ کمنٹیٹرز بھی حسن علی کے اس عمل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024