• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا: ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں پر سختیاں بڑھا دیں

شائع December 28, 2023
محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا ہے — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا ہے — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں پر دورہ آسٹریلیا میں سختیاں بڑھا دیں۔

ڈان نیوز نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے نئے ایس او پیز واضح کر دیے گئے ہیں۔

محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ جو بھی کھلاڑی مجھے گراؤنڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ چست دکھائی نہ دیا تو اسے جرمانہ ہوگا۔

ٹیم ڈائریکٹر نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ وہ اپنی نیند پوری کریں کیونکہ جو بھی کھلاڑی سویا ہوا دکھائی دیا یا ٹیم سے بکھرا ہوا دکھائی دیا اس کو 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ کینگروز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024