• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی، بیرسٹر گوہر

شائع December 28, 2023
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو کیا کارکنان کو الیکشن لڑنے نہیں دیا جارہا، انتخابی معرکے میں کوئی نشست خالی نہیں چھوڑیں گے، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کارکنان پرامن رہیں، عدلیہ سے امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں، شیخ رشید کو سپورٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے عمل کو داغدار کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ الیکشن کے عمل کو داغدار کرنے پر ازخود نوٹس لے، آئین کے مطابق الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025