• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فریال محمود کی ہپ ہاپ ڈانس ویڈیو وائرل

شائع December 28, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ فریال محمود کی جانب سے آنے والی اپنی فلم وکھری کے گانے پر کی جانے والی ہپ ہاپ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

فریال محمود جلد ہی فلم وکھری میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی، جس کی کہانی سوشل میڈیا اسٹار مرحومہ قندیل بلوچ کی زندگی سےملتی جلتی ہے۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے اور اسے عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے اور اسے آئندہ ماہ جنوری کے آغاز میں ملک بھر میں ریلیز کردیا جائے گا۔

وکھری میں فریال محمود کے کردار کو بولڈ انداز میں دکھایا گیا ہے، وہ فلم میں جہاں سماج سے بغاوت کرتی دکھائی دیں گی، وہیں وہ منفرد انداز میں رقص بھی کھرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کے ہی ایوا بی کی آواز میں گائے گئے گانے پر فریال محمود نے پریکٹس کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں فریال محمود کو ٹی شرٹ اور جینز کی ہاف پینٹ میں جوگرز کے ساتھ اسٹیج پر ہپ ہاپ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فریال محمود ویڈیو میں کمرے میں اچھلتی کودتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ ڈانس کرتے ہوئے ٹیبل پر بھی چڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے ڈانس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جسے بعد وکھری فلم کے آفیشل پیج سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

فریال محمود کی ڈانس ویڈیو پر جہاں لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے، وہیں صارفین نے اداکارہ کو بولڈ انداز اپنانے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ ان کے ڈانس پر ڈاکٹرز نے کیا کہا؟ جب کہ کچھ نے کمنٹس کیے کہ وہ چاہت فتح علی خان کا فیمیل ورژن بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے ان کی ڈانس ویڈیو کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ وہ اس سے کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024