• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی سمیت بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نادہندگان میں شامل

شائع December 28, 2023
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

خیبر پختون خوا میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نادہندگان میں شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے جلسے جلوسوں میں خیبر پختونخوا کے 37 امیدواروں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی سمیت سابق وزیراعلٰی محمود خان بھی الیکشن کمیشن کے نادہندہ ہیں، تحریک انصاف کے کئی سابق وزرا اور اراکین اسمبلی بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزرا کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی اور اشتیاق ارمڑ بھی نادہندہ ہیں، پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی الیکشن کمیشن کے مقروض ہیں، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان نے بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ادا نہیں کیا۔

اس میں استدعاکی گئی ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران امیداواروں سے جرمانے جمع کروائے جائیں، جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوں گے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مختلف ریٹرننگ افسران ( آر اوز) کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024