• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جماعت اسلامی بھرپور طریقےسے الیکشن میں حصہ لے گی، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع December 28, 2023
— فوٹو: ڈٓان نیوز
— فوٹو: ڈٓان نیوز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں جمہوریت کاراگ الاپتی ہیں، جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لےگی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں جمہوریت ہے، خاندان کی سیاست نہیں ہوتی، جماعت اسلامی لیڈکرےگی تو کراچی لیڈکرےگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی غریبوں کے حق کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے، کسی جماعت نے ابھی تک انتخابی منشور پیش نہیں کیا، جماعت اسلامی انتخابی منشور سب سے پہلے پیش کرنے والی پہلی جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 دسمبر سے اب تک سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سےامیدواروں کا انتخاب ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024