• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نوازشریف کی طبیعت ناساز، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ملتوی

شائع December 28, 2023
مسلم لیگ (ن) لاہور کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس اب ہفتہ کے روز منعقد کیا جائے گا—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ/پی ایم ایل این
مسلم لیگ (ن) لاہور کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس اب ہفتہ کے روز منعقد کیا جائے گا—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ/پی ایم ایل این

سربراہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے سبب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے نوازشریف کا گلا خراب اور بخار ہے جس کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گیا، پارلیمانی بورڈ نے صرف اسلام آباد اور شاہدرہ کے امیدواروں کے ہی انٹرویو کیے۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اب ہفتہ کے روز منعقد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024