• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت، فیصلہ محفوظ

شائع December 28, 2023
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراضی درخواست ناقابل سماعت ہے، اعتراض کنندہ کا تعلق این اے 127 سے نہیں ہے۔

این اے 127کے ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادرکو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی تھی، شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024