• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

شائع December 28, 2023
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے 264 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، کینگروز کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دونوں نے 3، 3 شکار کیے۔

میچ کے ابتدائی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

مچل مارش سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز پر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری مکمل کرلی جس کے بعد وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کیچز ڈراپ

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کے شعبے میں کارکرگی مسلسل مایوس دکھائی دے رہی ہے، میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے دوران عبد اللہ شفیق کیچز ڈراپ کرتے رہے۔

20 رنز پر مچل مارش کا کیچ ڈراپ قومی ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

عبداللہ شفیق نے اس سے قبل بھی ابتدائی ٹیسٹ کے پہلے دن سیریز میں کیچ ڈراپ کرچکے ہیں، 16ویں اوور کے دوران انہوں نے عثمان خواجہ کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز

قبل ازیں میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز بنا سکی تھی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے۔

بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5 اور نیتھن لائن نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میلبرن ٹیسٹ میں پہلا روز

پاکستان کے خلاف میزبان کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تھا۔

بیٹرز پہلے دن کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور ان کی چوتھا نقصان 204 رنز پر اٹھانا پڑا، جب شاہین آفریدی نے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 63 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی وکٹ عامر جمال نے حاصل کی، میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ 38، ڈیوڈ وارنر 38، اسٹیون اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17، مچل مارش 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024