• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عمل دآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

شائع December 27, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا غیر مناسب عمل ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا غیر مناسب عمل ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عمل دآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کوئٹہ میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان ڈومکی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور زاہد سلیم نے بریفنگ دی۔

میر مردان ڈومکی نے ہدایت کی کہ بحالی امن کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے والوں سے بات چیت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی قائم کردی ہے، جبکہ بالاچ بلوچ کے واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، معاملات کو قوانین کے مطابق افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ بامقصد بات چیت اور مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا غیر مناسب عمل ہے، قانون ہاتھ میں لینے سے گریز ضروری ہے، جبکہ تمام اضلاع میں بحالی امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024