• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

بگ بیش لیگ: پی سی بی کا پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع سے انکار

شائع December 27, 2023
تینوں کرکٹرز دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے — فائل فوٹو: اے اسپورٹس
تینوں کرکٹرز دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے — فائل فوٹو: اے اسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بگ بیش فرنچائزز کی پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع سے متعلق درخواست پر انکار کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بگ بیش کے لیے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کے این او سی میں توسیع نہیں ہوگی۔

تینوں کرکٹرز دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔

میلبرن اسٹارز نے پی سی بی سے اسامہ میر اور حارث رؤف کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی نے حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ بگ بیش میچز کھیلنے کے لیے 28 دسمبر تک کا این او سی جاری کیا تھا۔

اسی طرح سڈنی ٹھنڈرز نے بھی زمان خان کی این او سی میں توسیع کے لیے متعدد درخواستیں کی تھیں۔

تاہم اب پی سی بی نے بگ بیش فرنچائزز کی پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع سے متعلق درخواست پر انکار کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024