• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ثروت گیلانی کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

شائع December 27, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوگئی، جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حال ہی میں انہوں نے حمل کے ساتھ ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا۔

اداکارہ نے 27 دسمبر کو سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ثروت گیلانی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کب ہوئی اور اب ماں اور بیٹی کی صحت کیسے ہے؟ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

اداکارہ کے ہاں پہلی بار بیٹی کی پیدائش ہونے پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ثروت گیلانی نے اداکار اور نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، جن میں روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے۔

اب اداکارہ ادھیڑ عمری 40 سال کی عمر میں تیسری بار ماں بنی ہیں، جس پر شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے بیٹی کا نام کیا رکھا ہے اور اب ان کی بچی کی صحت کیسی ہے؟

تاہم انہوں نے پانچ دن قبل انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہو رہی ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کون سے ہسپتال جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024