• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ای سی سی کا اجلاس کل طلب، تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری کا امکان

شائع December 27, 2023
فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا — فائل فوٹو
فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا — فائل فوٹو

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا جس کے ایجنڈے میں 10 ارب ڈالر کے تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے مراعاتی پیکج کی سمری شامل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔

تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے ای سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 میں تاپی منصوبہ شامل ہوگا، اس سے قبل یہ ایکٹ صرف ریکوڈک منصوبے میں بیرونی سرمایہ کے تحفظ کے لیے تھا۔

ای سی سی اجلاس میں مجموعی طور پر پانچ نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں درآمدی یوریا پرسبسڈی کے لیے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ ای او بی آئی کے لیے بجٹ تخمینوں کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024