• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایچ ایف کے صدر کی کرپشن کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

شائع December 27, 2023
صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ  جن افراد پر الزامات ہیں وہ اگر بری ہوجائیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ جن افراد پر الزامات ہیں وہ اگر بری ہوجائیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے وزارت داخلہ کو خط لکھتے ہوئے مبینہ طور پر کرپشن کرنے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں کچھ کیسز چل رہے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، جن افراد کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائے کسی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ جن افراد پر الزامات ہیں وہ اگر بری ہوجائیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں ، اگر ان پر الزام ثابت ہوا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، وہ پیسہ واپس لے کر ہاکی کی فلاح و بہود پر لگایا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر طارق بگٹی کو چند روز پہلےہی نگران وزیر اعظم نے پی ایچ ایف کا صدر نامزد کیا تھا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024