پشاور میں احتجاجی سرکاری اساتذہ، پولیس آمنے سامنے، متعدد ملازمین گرفتار
پشاور میں خیبر پختونخوا کے احتجاجی سرکاری اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے آگئے جہاں متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔
انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اساتذہ نے ر خیبر روڈ اسمبلی چوک پر دھرنا دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اساتذہ کو پینشن سےمحروم کیا جارہا ہے۔
سراپا احتجاج اساتذہ نے کہا کہ 2018 سے بھرتی اساتذہ کو پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے، پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پینشن سسٹم میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
احتجاجی اساتذہ نے الیکشن سمیت تمام سرکاری ڈیوٹیز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔