• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

شائع December 27, 2023
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف شاہ جیونہ جھنگ پہنچے جہاں مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ اور سینئر رہنما ملک احمد خان بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

شہباز شریف نے مخدوم فیصل صالح حیات کے ہمراہ دربار حضرت شاہ جیونہ پر حاضری بھی دی۔

فیصل صالح حیات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ فیصل صالح حیات صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خلوص دل سے ہمیں دعوت دی اور ہم آج یہاں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد نوازشریف صاحب سمیت مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت کی طرف سے نیک خواہشات اور تمنائیں لے کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی شرکت سے مسلم لیگ (ن) کو تقویت ملےگی، فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ترقی کرےگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024