• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا جلسوں، ریلیوں اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

شائع December 27, 2023
فائل فوٹو: عرب نیوز
فائل فوٹو: عرب نیوز

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے، ریلیاں، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ شیر افضل مروت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کو کنوینشن، پبلک میٹنگز، ریلیوں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس کے برعکس دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے کھلی آزادی فراہم کی جا رہی ہے۔

سینیئر وائس پریزیڈنٹ شیر افضل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آئین کے ارٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، 24 نومبر کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جلسے کے انعقاد کے لیے این او سی کی درخواست کی گئی تھی لیکن ایک مہینہ گزرنے کے باوجود این او سی کے لیے دائر درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پبلک میٹنگز، ریلیوں، ورکرز کنونشن اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے۔

انہوں نے استدعا کی عدالت فریقین کو تحریک انصاف کے سیاسی حقوق پر کوئی بھی شرائط عائد کرنے سے روکے، عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں اور پبلک میٹنگز کے انعقاد سے نہ روکنے کے احکامات جاری کرے۔

شیر افضل نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024