• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان کا میزائل فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ

شائع December 27, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا تینوں سروسزکےسینئر افسران اور سائنسدانوں،انجینئرز نے مشاہدہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا تینوں سروسزکےسینئر افسران اور سائنسدانوں،انجینئرز نے مشاہدہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح2 جدید ترین ایویونکس،جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا تینوں سروسزکےسینئر افسران اور سائنسدانوں،انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک نے بتایا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-ون (گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم) کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024