• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

شائع December 27, 2023
شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے —فائل فوٹو: ڈان نیوز
شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے —فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ جلسے کی اجازت نہیں دے رہی جس وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل ٹرائل میں عملے کے کچھ غیر متعلقہ لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، وکیل اور مؤکل کے درمیان کلاسیفائڈ گفتگو ہوتی ہے، جیل عملہ آئین و قانون کی پامالی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے، سپریم کورٹ نے شاہ محمود کو ضمانت دی تھی، ایسا کبھی دیکھا نہیں، قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے، عوام تمام چیزوں کا بدلہ 8 فروری کو لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024