• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پیپلزپارٹی سمجھتی ہے پیسے، طاقت سے کراچی پر قبضہ کرلے گی، مصطفی کمال

شائع December 27, 2023
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنویئر مصطفی کمال نے صوبے کی سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے پیسہ اور طاقت ہے جس کی وجہ سے وہ سمجھتی ہے کہ وہ کراچی پر قبضہ کرلے گی۔

کراچی کے ضلع وسطیٰ کے ڈپٹی کمشنر کے دفترکے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارے تقریبا تمام امیدواروں کےکاغذات منظور ہو رہے ہیں، سب کو نظر آرہا ہے کہ آخری مرتبہ شہر قائد میں کام ایم کیو ایم نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہے، عام انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جوش ہے، سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم کیو ایم پاکستان واحد پارٹی ہے جس نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روانہ بچے گٹر میں گرکر مرتے ہیں، بلاول بھٹو سندھ کی کوئی ایک یوسی بھی ماڈل نہیں بناسکتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس پیسہ اورپاور ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ قبضہ کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024