لاہور: نگران پنجاب حکومت نے تعطل کا شکار ایک فلاحی منصوبہ مکمل کر لیا
پنجاب کی نگران حکومت نے تعطل کا شکار ہونے والا ایک فلاحی منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق رائیونڈ میں کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 245 گھر تیار کیے گئے ہیں، تعمیر کردہ 245 گھر 15 جنوری کو چھوٹے سرکاری ملازمین کو دیے جائیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر شدہ گھروں کا دورہ بھی کیا۔
محسن نقوی نے گھروں میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیر شدہ گھروں میں سرکاری ملازمین کی رہائش کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی، انہوں نے کہا کہ یہاں سیوریج اور ڈرینج کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔