• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

خیرپور: بینظیر بھٹو کی برسی میں جانے والی وین کو حادثہ، 22 کارکنان زخمی

شائع December 27, 2023
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بینظیر بھٹو کی برسی میں جانے والی وین کی خیرپور میں مسافر وین سے ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں 22سے زائد پپیلزپارٹی کےکارکنان زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی جیالوں کا تعلق شہداد پور سے ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی منائی جارہی ہے، ملک کے مختلف حصوں سے جیالے لاڑکانہ پہنچ گئے، مزار پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا اعلان کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024