• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول

شائع December 27, 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ای سی پی کا قانونی ونگ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

کل ہونے والی سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات نے تحریر کیا تھا جس میں جج نے ریمارکس دیے تھے کہ سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کر نا اس کے ووٹرز کی حق تلفی ہے، فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں نشاندہی کی گئی تھی کہ 8فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، 13جنوری کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا آخری دن ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر 2023 کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر ڈالنے اور انتخابی نشان بحال کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

علاوہ ازیں عدالت نے فریقین کو 9 جنوری 2024 کے نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024