• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

نواز شریف نے مجھے معاشی نقصان پہنچایا، جاوید ہاشمی

شائع December 27, 2023
انہوں نے کہا کہ میں این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا — فائل فوٹو
انہوں نے کہا کہ میں این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا — فائل فوٹو

سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور وہ اس کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں آر او آفس پہنچے، اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ ہمیشہ سخت ہی ہوتا ہے، ہرشہری کا حق ہے کہ وہ کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے، 3 بار میں اس حلقے سے منتخب ہوا ہوں، میں نے 6 یونیورسٹیز منظور کروائیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا، اس شہر کے لوگوں نے مجھ سے ہمیشہ محبت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024