• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am

رواں ماہ برآمدات میں 33.1 فیصد کا بڑا اضافہ، اعداد وشمار جاری

شائع December 27, 2023
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

نگران حکومت کے دور میں برآمدات میں اضافہ ہوگیا، تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی آگئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے نگران حکومت کے دور کے اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق رواں ماہ کے پہلے 20 روز میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 33.1 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق یکم سے 20 دسمبر 2203 تک برآمدات ایک ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم ایک ارب 45کروڑ ڈالرز تھا۔

جاری اعدادوشمار کے مطابق یکم دسمبر سے 20 دسمبر 2023 تک درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی، اسی عرصے کے دوران درآمدات 2ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 3ارب 17 کروڑ ڈالرز تھا۔

اس کے علاوہ یکم دسمبر سے20 دسمبر 2023 تک تجارتی خسارے میں51.3 فیصد کمی ہوئی، رواں ماہ کے پہلے 20 روز میں تجارتی خسارہ 84 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ ایک ارب 72 کروڑ ڈالرز تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024