• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شائع December 27, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

مزید بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، مری گلیات اور گردو نواح، کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، اسی طرح گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چترال اور گردو نواح میں بوندا باندی اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025