• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکار ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل

شائع December 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی شاندار اور پروقار تقریب میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں۔

اداکارہ صبا فیصل کے دو بیٹے (ارسلان اور سلمان فیصل) اور ایک بیٹی (سعدیہ فیصل) ہے، اور والدہ کی تینوں کا تعلق اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ رات (26 دسمبر کو) صبا فیصل کے دوسرے اور چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نشاط طلعت نامی لڑکی سے ہوئی ہے۔

اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک ہفتہ قبل ڈھولکی اور مایوں کی رسومات سے ہوا تھا بعدازاں مہندی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مہندی کی تقریب میں صبا فیصل کو اپنے بیٹے ارسلان کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔

تین روز قبل صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے دعا اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔

بعدازاں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ارسلان فیصل کی دلہن کو لینے کراچی براستہ روڈ جارہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو بھی شئیر کی۔

اداکار ارسلان فیصل کی شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں عائزہ خان ، ہمایوں سعید، فیصل قریشی، جاوید شیخ، ندا یاسر، یاسر نواز، زارا نور عباس اور دیگر شامل تھے۔

ارسلان فیصل کی شاندار شادی کی تقریب میں ارسلان اور سلمان فیصل سمیت سعدیہ فیصل نے بھی رقص کیا۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ندا یاسر کے مارننگ شو میں صبا فیصل نے کہا تھا کہ وہ ارسلان فیصل کی شادی اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی طرح ہر گز نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پچھلی بار سلمان فیصل کی شادی 11 دن تک جاری رہی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا، بارات کراچی آئے گی اس کے بعد میں میلاد کا اہتمام اور پھر ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’ارسلان فیصل کی شادی میں کوئی غیر ضروری خرچہ نہیں ہوگا، ارسلان نے خود مجھے کہا تھا کہ غیر ضروری پیسے ضائع نہیں کریں۔

صبا فیصل نے کہا تھا کہ ’ میں اپنی بہو کی بارات کا ڈریس بھی بنانا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے منع کر دیا، اب وہ خود بارات کے ملبوسات تیار کر رہی ہے، اس بار میں پچھلی بار کی طرح زیادہ تقریبات نہیں کروں گی کیونکہ بارات لاہور سے کراچی پہنچے گی’۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے پچھلی بارگیارہ تقریبات کی تھیں لیکن اب میں شادی کی مرکزی تقریب کے بعد صرف میلاد اور ولیمہ ہی کروں گی اور بس‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024