• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

کراچی: رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار

شائع December 27, 2023
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق رات گئے شہر کے مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن سات نمبر، لیاری میوہ شاہ قبرستان اور نیو کراچی صباء سینما کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے 4 زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موبائل فونز اور موٹرسیکل برآمد کرلی گئی ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024