• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی اور 3 راہگیر زخمی

شائع December 26, 2023
نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی — فائل فوٹو: رائٹرز
نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی — فائل فوٹو: رائٹرز

کوئٹہ کے علاقے نواں کلاں میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دستی بم حملہ نواں کلی کے علاقے پشتونستان چوک کے قریب ہوا جس میں پولیس کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی کے علاوہ قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی نے نواں کلی میں پولیس پر حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابل فخر ہے۔

زبیر جمالی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024