• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نواز شریف اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں، نہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا، عرفان صدیقی

شائع December 26, 2023 اپ ڈیٹ December 27, 2023
عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ کے منشور پر کام مکمل ہو چکا—فوٹو: اسکرین شاٹ
عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ کے منشور پر کام مکمل ہو چکا—فوٹو: اسکرین شاٹ

رہنما مسلم لیگ (ن) و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ نواز شریف ابھی تک وزارت عظمی کے امیدوار نہیں ہیں، نہ ہی انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ کے منشور پر کام مکمل ہو چکا، جلد پیش کریں گے، صوبوں اور مرکز کی وزارتوں پر بھی ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب تک وزارت عظمی کے امیدوار نہیں ہیں، انہوں نے اپنا نام پیش نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پارٹی یکسو نظر آتی ہے کہ اگر ہم الیکشن جیت جاتے ہیں تو وزارت عظمیٰ نواز شریف کے پاس جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوئی بیرونی نہیں، سیاسی دباؤ ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات کسی سیاسی جماعت کی طرف سے نہیں دیکھے گئے، 9 مئی کے بعد اگلے روز پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے عدالتوں میں چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی کی چھینا جھپٹی کا پروپیگنڈا کیا، تحریک انصاف کو انتخابی نشان مل گیا، آئے الیکشن لڑے اور اپنی کارکردگی بتائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024